رافیل پر جے پی سی کی تشکیل کا انتطار: راہل

نئی دہلی، کانگریس صدرراہل گاندھی نے رافیل جنگی طیارہ سودا معاملہ میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے مطالبے کو لیکر وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر آج پھر دباؤ بنایا اور کہا کہ اپنے مطالبے کی تکمیل کا وہ انتظار کر رہے ہیں۔

خیال رہے رافیل سودے کولیکر وزیر خزانہ نے بدھ کو کانگریس سے 15سوال کئے تھے جس پر کانگریس صدر نے مسٹر جیٹلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر ملک کا دھیان دوبارہ مبذول کرایا ہے ۔

انہوں نے مسٹر جیٹلی سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں وزیر اعظم کو راضی کر کے جے پی سی کی تشکیل کا اعلان کرائیں ۔

مسٹر گاندھی نے وزیر دفاع پر اسی کڑی میں دباؤ بناتے ہوئے کہا کہ رافیل پر جے پی سی کی تشکیل کا وقت نکلتا جا رہا ہے ۔

قابل ذکر ہے کانگریس صدر نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’’ نوجوان ہندوستان انتظار کر رہا ہے ۔مجھے امید ہے آپ مودی جی اور انل امبانی جی کو یہ سمجھانے میں مشغول ہوں گےانہیں آپ کی بات ماننی چاہئے اور جے پی سی کی تشکیل کی اجازت دینی چاہئے‘‘۔(یواین آئی)

Comments are closed.