شوپیان: جنوبی ضلع شوپیان میں پولیس کی ایک پارٹی پر جنگجوئوں کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس کے چار اہلکار ہلاک ہوئے . یہ حملہ کھنہ بل اننت ناگ میں جھڑپ کے اختتام کے محض چند گھنٹوں کے بعد کیا گیا .
معلوم ہوا ہے کہ بونہ گام شوپیان کے مطابق جنگجوئوں نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرس شوپیان کے سیکیورٹی قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا ،
معلوم ہوا ہے کہ جنگجوئوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ہوئے . مہلوک اہلکاروں کی شناخت جاوید احمد،محمد اقبال ،عادل منظور اور اشفاق کے بطور ہوئی .
معلوم ہوا ہے کہ یہ حملہ پولیس قافلے پر اس وقت کیا گیا جب وہ گاڑی کی مرمت کےلئے نکلے ہوئے تھے .حملہ آئوروں نے ازجان اہلکاروں کی رائفلیں بھی اڑالی .
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی .میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح حملے کی ذمہ داری عسکری تنظیم جیش محمد نے لی .ترجمان نے بتایا ہے کہ جیش محمد کے جنگجوئوں نے یہ حملہ حزب المجاہدین کے جنگجوئوں کے ساتھ انجام دیا گیا .
Comments are closed.