سرینگر : جموں وکمشیر پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید مشتبہ جنگجوﺅں کے ہاتھوں مارے گئے ،پولیس آفسر محمد اشرف ڈار کے گھر گئے، جہاں انہوں نے مہلوک کے اہل خانہ کے ساتھ محکمہ پولےس کی طرف سے ہمدردی کا اظہار کےا۔
ڈی جی پی نے مرحوم کے اہل خانہ کو ےقےن دہانی کی کہ جموں و کشمےر پولےس ہمےشہ اُن کے ساتھ کھڑی رہے گی اور اُن کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا محمد اشرف کی اس عظےم قربانی کو ہمےشہ ےاد رکھا جائے گا۔
اے ڈی جی پی لاءاےنڈ آڈرو سےکورٹی شری منےر احمد خان، آئی جی پی کشمےر شری اےس پی پانی ، ڈی آئی جی جنوبی کشمےر شری امےت کمار، اےس اےس پی بڈگام شری تےجندر سنگھ اور اےس اےس پی پلوامہ شری چندن کہولی پولےس سربراہ کے ہمراہ تھے۔
Comments are closed.