وسطی کشمیر کےلئے پانی کی سپلائی منقطع،ایڈوائزی جاری

گاندربل : انتظامیہ نے غرقآ ب ہوئے نوجوان کی نعش تلاش کرنے کےلئے گاندربہ میں واٹر کنال میں پانی کی سپلائی بند کردی .

انتظامیہ نے ہفتہ کو پرنگ -گاندربل پائور کنال میں عارضی بنیادوں پر بند کردیا تاکہ اس میں غرقآب ہوئے نوجوان کی نعش کو برآمد کیا جاسکے.یاد مذکورہ نوجوان گزشتہ روز سیر وتفریح کے دوران اس کنال میں غرقآب ہواتھا.

آبپاشی نہر میں پانی کی سپلائی منقطع کئے جانے سے دارلحکومت سرینگر سمیت وسظی کشمیر کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی .

حکام کا کہنا ہے کہ آبپاشی نہر کو رنگل اور آلسٹینگ واٹر سپلائی اسکیموں سے پانی کی سپلائی کی جاتی ہے اور یہ آبپاشی نہر یا کنال بند کئے جانے سے سرینگر ،بڈگام اور گاندربل کے کئی علاقے پانی کی سپلائی سے متاثر ہوئے.

سب ضلع مجسٹریٹ کنگن معراج الدین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں اور عنقریب پانی کی سپلائی بحال کردی جائیگی .

ضلع انتظامیہ گاندربل نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا منصفانہ استعمال کریں اور ضلع انتظامیہ سے تعائون کریں .

ادھر محکمہ آب رسانی نے عام لوگوں کی سہولیت کےلئے ہیلپ لائن جاری کی ،تاکہ متاثرہ علاقوں میں واٹر ٹیکنر سروس کو یقینی بنایا جاسکے.

لوگ ان فون نمبرات 9596318415/9419045371, 01942452047, 2477207 پر رابط قائم کرسکتے ہیں.ادھر 14 سالہ ندیم بشیر نامی نوجوان کی نعش کو برآمد کرنے کےلئے کوششیں جاری ہیں .مذکورہ نوجوان پائور کنال میں نہانے کے دوران غرقآب ہوا تھا .

Comments are closed.