کشتواڑ : وادئی چناب میں سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور نو دیگر افراد زخمی ہوئے .بتایا جاتا ہے کہ لینڈ سلائڈنگ کی زد میں ایک مسافر گاڑی آئی جسکی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئیں .
پولیس کے مطابق کشتواڑ میں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آکر ایک مسافر گاڑی زد میں آئی جس میں سوموار 5 مسافر ہلاک ہوئے اور 9 دیگر افراد زخمی ہوئے
معلوم ہوا مسافر بس زیر نمبر JK14Ad-3812کلگڑی علاقے میں چٹانوں کی زد میں آکر تباہ ہوئی جسکے نتیجے میں موقعے پر ہی پانچ افراد کی موت ہوگئی.
زخمیوں کو ضلع اسپتال ڈوڈہ اور کشتواڑ میں داخل کیا گیا .پولیس اور مقامی لوگوں نے یہاں ریسکیو آپریشن شروع کیا.
Comments are closed.