اساتذہ کا سرینگر میں احتجاجی دھرنا

سرینگر: سرینگر میں اساتذہ نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی دھرنا دیا .انہوں نے مطالبہ کیا کہ اُنکی تنخواہیں ڈی-لنک کی جائے اور ساتویں پے کمیشن کی شفارشات کو لاگو کیا جائے .

ایس ایس اے اساتذہ کی ایک خاصی تعداد پیر کے روز ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کے دفتر واقع سمندر باغ سرینگر کے احاطے میں جمع ہوئے ،جہاں انہوں نے طے شدہ پروگرام کے تحت اپنے مطالبات کو لیکر صدائے احتجاج بلند کی .

اساتذہ نے رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کے بینر تلے یہاں احتجاجی دھرنا دیا .انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو لاگو کیا جائے اور اُنکی تنخواہیں مرکزی وزارت برائے انسانی فروغ وترقی سے ڈی -لنک کی جائیں‌.

فورم نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ 20 اور 21 اگست کو مڈل کلاسز تک اسکولوں پر تالے چھڑے رہیں گے .انہوں نے الزام عائد کیا حکومت کا رویہ بقول اُنکے مایوس کن ہے.

فورم نے دھمکی دی ہے کہ اگر اُنکے مطالبات کو فوری طور پر پورا نہیں کیا گیا ،تو احتجاج میں شدت لائی جائیگی .

Comments are closed.