وزیراعظم عمران خان کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، صدر ممنون حسین کابینہ سے حلف لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی 20 رکنی وفاقی کابینہ اجلاس آج حلف اٹھائے گی، 15 وزرا کے ساتھ 5 مشیر بھی وزیراعظم کی ٹیم میں شامل ہیں۔

پرویز خٹک قانون کی وزارت، اسد عمر وزارت خزانہ، شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ، شیری مزاری انسانی حقوق اور غلام سرور خان وزارت پٹرولیم، فواد چوہدری وزارت اطلاعات ونشریات ، شفقت محمود وزارت تعلیم، عامرکیانی وزارت صحت اور نورالحق قادری مذہبی امور کی ذمہ داریاں نبھانے کا حلف اٹھائیں گے۔

اتحادی جماعتوں کے 6 وزرا بھی حلف اٹھائیں گے، شیخ رشید کو وزارت ریلوے، خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، فروغ نسیم کو قانون وانصاف اور فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطے کی وزارت دی گئی ہے، طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران اور زبیدہ جلال کودفاعی پیدوار کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہیں جن میں بابراعوان پارلیمانی امور، ملک امین اسلم ماحولیاتی تبدیلی اور ڈاکٹرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات کا قلمدان سنبھالیں گے۔

عبدالرزاق داؤد صنعت وتجارت جبکہ محمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داریوں کا حلف اٹھائیں گے۔

Comments are closed.