عیدالاضحی کے موقعہ پر جسمانی طور ناخیز افراد وظیفہ سے محروم ،سوشل ویلفئر دفاتروں کا طواف کرنے پر مجبور

جسمانی طور ناخیز افراد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،صدر کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار

سرینگر/19اگست/سی این آئی/ جسمانی طور ناخیز افراد کی انجمن جموں و کشمیر ہینڈی کپیڈایسوی ایشن کے صدر عبدالریشد بٹ نے بیواوں،یتیموں اورجسمانی طور ناخیز افراد کو عید کے اس مقدس موقعہ پر بھی فراہم کی جانے والی امداد سے محروم رکھنے پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کمزور طبقے کو راحت پہچانے کے لئے فوری طور پر اقدامات اُٹھانے پر زور دیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے عید کے اس مقدس موقعے پر بھی جسمانی طور ناخیز افراد ،بیواؤں اور یتیموں کو فراہم کی جانی والی امداد سے محروم رکھنے پر جموں و کشمیر ہینڈی کیپیڈ ایسوی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے انتظامیہ کے خلاف زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے اس موقعہ پر امداد فراہم نہ کرنے کی وجہ سے جسمانی طور ناخیزافراد ،بیواؤں اور یتیم زبردست مشکلات کے شکار ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں جسمانی طور نا خیز افراد محکمہ سوشل ویلفئر کے دفاتروں کا طواف کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں قائم محکمہ کے دفاتر وں میں تعینات ملازمین قوانین و ضوابط کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں اور جسمانی طور ناخیز افراد کو نظر انداز کرکے منظور نظر افراد کے حق میں وظیفہ فراہم کرتے ہیں جس کے نتیجے میں جسمانی طور ناخیز افراد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمزور طبقے کو راحت پہچانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے چاہیں۔ بٹ نے کہا کہ حکومت غیر پیداواری کاموں پر کروڑوں روپے کی رقم صرف کر رہی ہے جبکہ مستحق لوگوں کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی پہلی فرصت میں اس طرف توجہ دے کر فوری نوعیٹ کے اقدامات اُٹھاہیں ۔

Comments are closed.