کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں ہند و پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

سری نگر ، : (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ٹنگڈار سیکٹر میں گذشتہ رات ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے ہفتہ کی صبح یہاں یو این آئی کو دی۔

انہوں نے بتایا کہ گولہ باری کا سلسلہ جمعہ کی شام شروع ہوکر ہفتہ کی علی الصبح تک جاری رہا۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ’پاکستانی فوجیوں نے جمعہ کی شام قریب سات بجکر 30 منٹ پر ایل او سی کے ٹنگڈار سیکٹر میں بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال فائرنگ شروع کی‘۔

انہوں نے بتایا ’بھارتی فوج نے پاکستانی فائرنگ کے جواب میں اپنے بندوقوں کے دھانے کھول دیے۔ فائرنگ کا تبادلہ ہفتہ کی علی الصبح ساڑھے چار بجے تک جاری رہا‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Comments are closed.