شیوپوري، :: مدھیہ پردیش کے شیوپوري ضلع کے سلطان گڑھ میں یوم آزادی کے دن رونما ہوئے حادثے کے تین دن بعد آج صبح نویں سیاح کی لاش برآمد ہونے کے بعد انتظامیہ نے تلاشی مہم کو بند کر دیا ہے۔
عینی شاہدین نے اس حادثے میں آبشار میں بہنے والے لوگوں کی تعداد 12 بتائی تھی، لیکن پولیس کے پاس نو لاپتہ افراد کی اطلاعات ملنے کے بعد نویں لاش برآمد ہوتے ہی اس مہم کو روک دیا گیا ہے۔ کل شام آٹھ سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی تھیں۔ اس حادثے کے بعدانتظامیہ اب اس جگہ پر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی بات کہہ رہی ہے۔
واضح رہے کہ شیوپوري ضلع کے سبھاش پورا تھانہ کے تحت سلطان گڑھ آبشار پر 15 اگست کی دوپہر دریا میں اچانک تیز پانی آ جانے کی وجہ سے بہت سے سیاح بہہ گئے تھے اور تقریبا 45 لوگ پھنس گئے تھے۔ پھنسے ہوئے تمام لوگوں کو پولیس انتظامیہ اور گاوں والوں کی مدد سے نکال لیا گیا تھا۔ (یواین آئی)
Comments are closed.