سرینگر: پولیس نے ہفتہ کو غرقآب ہوئے 19 سالہ نوجوان کی نعش دریائے جہلم سے برآمد کی گئی،پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کی نعش نورباغ سے برآمد کی گئی.
مہلوک نوجوان کی شناخت شبیر احمد شیخ ولد عبدالرحمان ساکنہ کھاگ بڈگام کے بطور ہوئی .شبیر 16 اگست کو کنہ مزار نواکدل علاقے میں دریائے جہلم میں بھیڑوں کو نہلانے کے دوران غرقآب ہوا تھا .
نوجوان کی نعش کو دریائے جہلم سے برآمد کرنے کےلئے پولیس ،ایس ڈی آر ایف اور مقامی نوجوان تلاش کارروائی انجام دے رہے تھے .
نعش کو برآمد کرنے کے بعد پولیس نے قانونی لوازمات پر کرنے کےلئے پولیس پوسٹ چھتہ بل میں رکھی
Comments are closed.