فلسطینی شہریوں کی حفاظت کے لئےاقوام متحدہ نے اقدامات بتائے

اقوام متحدہ،: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت میں اضافہ کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی یا غیرجانبدار آبزرور کی تعیناتی کی جاسکتی ہے۔

مسٹر گٹیرس نے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں اس سلسلے میں چار متبادل بھی پیش کئے ہیں، تاہم اس سلسلے میں کوئی سفارش نہیں کی گئی ہے۔

پہلے اور دوسرے متبادل میں بالترتیب ، اقوام متحدہ امن کی نگرانی گروپ اور اقوام متحدہ کے شہری مشن کی تعیناتی کا مشورہ دیا گیا۔ تیسرے متبادل کے طور پر، فلسطینی شہریوں کے مسائل کا حل کئے جانے اور چوتھے متبادل میں فلسطین میں ایڈیشنل اقوام متحدہ انسانی حقوق اور سیاسی افسران کو بھیج کر موجودہ صورتحال کی نگرانی اور رپورٹ تیار کئے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔(رائٹر)

Comments are closed.