نئی دہلی، 16 اگست: ہندوستانی سیاست کے قد آور لیڈروں میں شمار ہونے والے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا طویل علالت کے بعد آج شام یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ (ایمس) میں انتقال ہو گیا۔وہ 93 سال تھے اور کئی برسوں سے بیمار چل رہے تھے۔
ایمس نے شام ساڑھے پانچ بجے میڈیکل بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ مسٹر واجپئی نے پانچ بجکر پانچ منٹ پر آخری سانس لی۔ اسپتال کے مطابق گزشتہ 36 گھنٹے سے ان کی حالت مسلسل بگڑتی جارہی تھی اور انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا تھا۔ تمام کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ انہیں گزشتہ 11 جون کو ایمس میں بھرتی کیا گیا تھا۔
جاری۔ یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.