گاندربل:وسطی ضلع گاندربل میں اُس وقت المناک حادثہ پیش آیا جب سارچ بالا میں ایک شخص گر کر غرقآب ہوا.بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص پیرپھسلنے کے سبب پائورکنال میں جاگرا.
معلوم ہوا ہے کہ ظبیر احمد خان ساکنہ سارچ بالا ننر گاندربل کا پیر پھسل گیا اور وہ اپنے رہائشی مکان کے نزدیک گاندربل پائور ہائوس کنال میں جاگرا.
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد مذکورہ شہری کی نعش پائورکنال سے برآمدکی.
پولیس نے مذکورہ مہلوک شہری کی نعش طبی لوازمات پر کرنے کےلئے ضلع اسپتال گاندربل پہنچا دی ،بعد میں اسکی نعش کو اہلخانہ کے سپرد کردیا گیا.
پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس بھی درج کیا.
Comments are closed.