جموں، 15اگست (یو این آئی) امن وقانون کی صورتحال کو بنائے رکھنے، عسکری مخالف سرگرمیوں اور عوامی خدمات کی فراہمی میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جموں وکشمیر پولیس کے جانباز پولیس افسران اور اہلکاروں کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیاہے۔جموں وکشمیر پولیس کے 47افسران و اہلکاروں کو صدارتی پولیس میڈل سے نوازہ گیاہے۔ ان میں سے 37اہلکاروں کو اہلکار صدارتی پولیس میڈل اور 9افسران کو عمدہ کارکردگی کے لئے پولیس میڈل دیاگیاہے۔اس کے علاوہ جموں وکشمیر سرکار نے 153پولیس افسران واہلکاروں کو شیر کشمیر پولیس میڈل سے نوازنے کا اعلان کیا ہے جن کی باقاعدہ فہرست جاری کی گئی ہے۔ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے ان سبھی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.