گاندربل میں زندہ ریچھ پکڑا گیا

گاندربل:لار گاندربل میں محکمہ وائلڈ لائف نے بدھ کو ایک زندہ ریچھ پکڑ لیا ،جس نے علاقے میں دہشت مچارکھی تھی .

معلوم ہوا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے یہ کارروائی عوامی شکایت پر عمل میں لائی .حکام کا کہنا ہے کہ ریپورہ لار گاندربل میں لوگوں نے دو ریچھوں کی نقل وحرکت دیکھی اور وائلڈ لائف محکمہ کے عملے کو مطلع کیا .

وائلد لائف محکمہ کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ ریچھ کو بے ہوش کرکے زندہ پکڑا گیا اور اسے ضلع کے بالائی علاقے میں چھوڑ دیا جائیگا.

Comments are closed.