نئی دہلی، عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر آشوتوش نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔
مسٹر آشوتوش نے بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔انہوں نے استعفیٰ کے لئے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔
آپ کی قومی مجلس عاملہ کے رکن مسٹر آشوتوش نے ٹوئٹ کیا’’ہر ایک کاسفر ختم ہوتا ہے۔ ’آپ‘ کے ساتھ میرا ساتھ اچھا / انقلابی رہا اور اب یہ بھی ختم ہوا۔
میں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) سے استعفی قبول کرنے کی درخواست کی ہے‘‘۔ (یواین آئی)
Comments are closed.