’پردھان منتر ی جن آروگیہ ‘یوجنا 25 ستمبر سے ملک بھر میں نافذ ہوگا: مودی
نئی دہلی، 15 اگست : مرکزی حکومت کا صحت کے شعبہ میں کثیر المقاصد ’پردھان منتر ی جن آروگیہ یوجنا‘ آئندہ 25 ستمبر سے ملک بھر میں نافذ ہوجائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 72 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی کے دن یعنی 25 ستمبر سے ملک بھر میں غریب اور محروم لوگوں کے لئے’پردھان منتری جن آروگیہ ‘یوجنا شروع کر دی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ بغیر کسی رکاوٹ کے اور مکمل شفافیت کے ساتھ ہر غریب تک پہنچانے کے لئے ٹیکنالوجی کارول انتہائی اہم ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے منصوبہ کو لاگو کرنے میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا آج سے اگلے 6 ہفتے تک تجربہ کیا جائے گا۔
اس منصوبہ کے تحت ملک بھر کے 10 کروڑ خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے صحت کی انشورنس کا فائدہ دیا جائے گا۔ اس طرح حکومت 50 کروڑ لوگوں کو غربت کےجال سے آزاد کراکر انہیں اچھی صحت کی سہولت دے گی۔
یو این آئی
Comments are closed.