نئی دہلی، 15 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر یعنی 2022 تک ہندوستان خلا میں ملک میں تیار انسانی مشن بھیجے گا۔
مسٹر مودی نے ملک کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں کہا "آج میری خوش قسمتی ہے کہ اس مبارک موقع پر مجھے ملک کو ایک اور اچھی خبر دینے کا موقع ملا ہے۔ 2022، یعنی آزادی کے 75 ویں سال میں اور ممکن ہوا تو اس سے پہلے ہی، ہندوستان خلا میں ترنگا لے کر جا رہا ہے‘‘َ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان خلا میں اپنا ’گگن یان‘ بھیجے گا جس میں ہندوستان کا کوئی بیٹا یا بیٹی سوار ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اس شعبہ میں کامیابی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے امریکہ، روس اور چین خلا میں انسانی مشن بھیج چکے ہیں۔
یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.