لیرا کی قدر میں زبردست کمی سے ہندستانی روپیہ دباو میں آیا

ممبئی، :: ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں زبردست کمی کے دباو میں ہندستانی روپیہ آگیا اور انٹربنکنگ فورن ایکسچنج مارکٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 70.08روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

لیرا میں کمی کا اثر ابھرتے ممالک کی کرنسیوں پر بھی پڑا ہے جس سے روپیہ بھی نہیں بچ سکا۔کاروبار کی شروعات میں ایکسچنج کی شرح 69.85پر کھلی اور بڑھتی ہوئی 70.08کے ریکارڈ پر پہنچ گئی۔

پیر کو ایکسچنج شرح میں ریکارڈ کمی آئی تھی اور ڈالر کی قیمت میں 1.58فیصد کے اچھال سے روپے کی قدر 68.83روپے سے 69.93روپے پر پہنچ گئی تھی۔

یو این آئی

Comments are closed.