روپے کی قیمت میں گراوٹ پر کانگریس نے مودی کو ہدف تنقید بنایا

نئی دہلی، امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں زبردست گراوٹ کے سلسلے میں کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 70 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

کانگریس نے منگل کو اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مودی نے بالآخر وہ کر دکھایا، جو ہم نے 70 سالوں میں نہیں کیا‘‘۔

کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ ’’ہندوستانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈالر کی قیمت 69.93 پر پہنچ گئی ہے‘‘۔

مسٹر سرجے والا نے کہا کہ ’’جس طرح روپے کی قیمت میں گراوٹ آرہی ہے،اس سے ملک عالمی تجارت میں قائم رہنے کے قابل نہیں ہوگا ‘‘۔ ایسا معاشی اسباب سے نہیں ہوا ہے بلکہ آپ کی بدعنوانی سیاست اس کی وجہ ہے۔
یو این آئی۔

Comments are closed.