دن دہاڑے سماج وادی پارٹی کے لیڈر کا گولی مار کر قتل

پرتاپ گڑھ، اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ انتوں علاقے کے چوکھڑ پورے انتی گاوُں کے نزدیک بائک سوار بدمعاشوں نے منگل کی صبح 9 بجے سماج وادی پارٹی لیڈر کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی پورڑیندو سنگھ نے بتایا کی آج صبح ہریش چندر (55) بائک سے شہر کی جانب آرہا تھا کہ بائک سوار بدمعاشوں نے چوکھڑ پورے انتی گاوُں کے نزدیک اس کو گولی مار دی ۔

شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔پولیس لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

(یو این آئی)

Comments are closed.