سابق کرکٹ کپتان سنیل گواسکر اپنے دوست اور پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے اسلام آباد نہیں جائیں گے۔ مسٹر گواسکر نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ میری عمران خان سے بات ہوئی ہے اور وہ پوچھ رہے تھے کہ کیا میں آ پاؤں گا، میں نے کہا کہ بدقسمتی سے میری كمنٹري کی وابستگیوں کی وجہ سے میں آنے کے قابل نہیں ہوں ، لیکن میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ان سے جلد ہی ملاقات کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے مسٹر عمران خان کے ساتھ اپنی دوستی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں اور کرکٹ کی دنیا کے لئے یہ ایک قیمتی لمحہ ہے کہ ایک کھلاڑی اس ملک کا وزیر اعظم بننے جا رہا ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی زیر قیادت نئی کابینہ 18 اگست کو عہدہ سنبھالے گی ۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل انفارمیشن سکریٹری فیصل جاوید نے کہا کہ خان کی حلف برداری کی تقریب کیلئے کپل دیو ، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو جیسے ہندستانی کرکٹروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان کی 1992 ورلڈ کپ ونر ٹیم کو بھی اپنے کپتان کی حلف برداری تقریب میں حصۃ لینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
Comments are closed.