مودی کریں گے راجیو اور نرسمہا راؤ کی برابری

نئی دہلی، 12 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی یوم آزادی پر بدھ کو جب لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہرائیں گے تو وہ پانچ یا اس سے زیادہ بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے ملک کے ساتویں اور دوسرے غیر کانگریسی وزیر اعظم ہوں گے۔
مئی 2014 میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والے مسٹر مودی نے اس سال یوم آزادی پر پہلی بار لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا تھا اور بدھ کو وہ پانچویں اور اپنے موجودہ دور میں آخری بار لال قلعہ پر ترنگا لہرائیں گے۔ ایسا کرنے والے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دوسرے لیڈر ہوں گے۔سابق وزیر اعظم اور بی جے پی کے سینئر لیڈر اٹل بہاری واجپئی چھ بار لال قلعہ پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔ اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں اگر مسٹر مودی دوسری بار وزیر اعظم بننے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ اس معاملے میں مسٹر واجپئی سے آگے نکل سکتے ہیں۔
سابق وزرائے اعظم راجیو گاندھی اور پی وی نرسمہا راؤ نے بھی پانچ پانچ بار لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا اور بدھ کو مسٹر مودی ان کے برابر آ جائیں گے۔یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہرانے کی بات کی جائے تو اب تک پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا ریکارڈ نہیں ٹوٹ پایا ہے۔ پنڈت نہرو نے 1947 سے لے کر 1963 تک مسلسل 17 بار لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہرایا اور قوم كو خطاب کیا۔ ان کی بیٹی اور ملک کی واحد خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی اس ریکارڈ کے قریب تک پہنچیں لیکن وہ اس کی برابری نہیں کر پائیں۔ اندرا گاندھی کو 16 بار ترنگا لہرانے کا موقع ملا۔ انہوں نے 1966 سے لے کر 1976 تک مسلسل 11 بار اور 1980 سے لے کر 1984 تک پانچ بار لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا۔ نہرو گاندھی خاندان کے ایک اور رکن راجیو گاندھی کو پانچ مرتبہ یہ اعزاز ملا۔
جاری،یو این

Comments are closed.