رفیع آباد::وترگام رفیع آباد میں ہفتہ کی صبح لوگوں نے بارہمولہ -ہندوارہ شاہراہ پر نکل کر احتجاجی دھرنا دیا .احتجاجی مظاہرین علاقے میں تحصیلدار کی تعیناتی کا مطالبہ کررہے تھے .
احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ ایک عرصے وترگام تحصیل دفتر تحصیلدار کے بغیر ہی کام کررہا ہے ،جسکی وجہ سے لوگوں کو مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .
ان کا کہناتھا کہ وترگام تحصیلدار کو چار ماہ قبل تبدیل کیا گیا ،لیکن اُنکی جگہ ابھی تک کسی دوسرے تحصیلدار کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی .
مظاہرین نے شاہراہ پر دھرنا اور ٹریفک کی نقل وحرکت مسدود کرکے رکھ دی .انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر تحصیلدار کی تعیناتی عمل میں لائی جائے.
Comments are closed.