اسلام آباد، 11 اگست : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے حلف برداری تقریب میں ہندوستانی کرکٹ دنیا کی شخصیات سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کیا ہے۔
’ڈان نیوز‘ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے انفارمیشن سکریٹری فیصل جاوید خان کے حوالہ سے بتایا کہ پارٹی نے 1992 عالمی کپ کرکٹ ٹیم کو بھی مدعو کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 1992 میں عمران کی کپتانی میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے عالمی کپ جیتا تھا۔
مسٹر جاوید کے مطابق مسٹر خان کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو ہوگی، اگرچہ اس سلسلے میں اب تک کوئی باضابطہ اطلاعات جاری نہیں کی گئی ہے۔
یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.