نئی دہلی، (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار ہری ونش نرائن سنگھ کو حمایت دینے پر شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مسٹر مودی کے شیو سینا کے سربراہ کو فون کرکے ان کا شکریہ ادا کرنے کو بی جے پی سے ناراض چل رہی اس کی پرانی اتحادی پارٹی کو منانے کی دوسری کوشش سمجھا جارہا ہے۔ اس سے قبل سات اگست کو بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے مسٹر ٹھاکرے کو فون کرکے اتحاد کے امیدوار مسٹر ہری ونش کو حمایت دینے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے انتخاب میں اتحاد کے امیدوار نے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے امیدوار بی کے ہری پرساد کو ہرایا تھا۔
شیو سینا نے 20 جولائی کو لوک سبھا میں اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
Comments are closed.