تیرہ برس میں کرکٹر، 20 برس کی عمر میں عالمی کپ ہاکی میں چاندی کا تمغہ
ڈبلن، :: (یو این آئی) آئرلینڈ کی ایلینا ٹائس محض 13برس کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والی سب سے نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک بنی تھیں اور اب انہوں نے 20برس کی عمر میں خواتین ہاکی عالمی کپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا ہے۔
ایلینا 13برس کی عمر میں آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لئے بین الاقوامی میدان میں اتری تھیں ۔جب وہ اپنی 18 برس کی عمر میں دو ہفتہ کم تھیں تو انہوں نے 2016 میں آئرلینڈ کی خواتین ہاکی ٹیم کے لئے سینئر بین الاقوامی کیریر کا آغاز کیا تھا اور اب 20برس کی عمر میں وہ ہاکی خواتین عالمی کپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔
کھلاڑی
کھلاڑی کو ٹینس کورٹ سے ہمیشہ کے لیے دور نہیں رکھا جا سکتا: ثانیہ
نئی دہلی ، 07 اگست (یو این آئی ) ہندستانی ٹینس کی سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ آپ کسی کھلاڑی کو ٹینس کورٹ سے کچھ وقت کے لیے تو دور رکھ سکتے ہیں مگرہمیشہ کے لئے نہیں ۔
اینڈرسن
اینڈرسن نے گراس کورٹ کنگ فیڈرر کو باہر کیا
لندن، 11جولائی(یو این آئی) جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ بار کے چمپئین اور چوٹی کے سیڈیڈسوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کو پسینہ نکال دینے والے کوارٹر فائنل میں بدھ کو پانچ سیٹوں کے میراتھن میں2-6 6-7 7-5 6-4 13-11سے شکست دے کر باہر کا راستہ دکھایااور ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ہندستانی
ہندستانی ریسنگ ٹیم کو جاپانی هونڈا نے دلائی پہلی جیت، راجیو کو پہلا پوائنٹس
چنئی، 04 اگست (یو این آئی ) جاپانی رائڈر ٹائیگا هادا نے ایشیا روڈ ریسنگ چمپئن شپ (اےآرسي سي) کے چنئی میں ہو رہے چوتھے راؤنڈ میں جیت کے ساتھ ایدومستو انڈین ریسنگ ٹیم کو 600 ایس ایس کلاس میں پہلی بار پوڈیم فننش دلایا جبکہ اے پی 250 زمرے میں راجیو پال نے پہلی بین الاقوامی پوائنٹس کے ساتھ اپنا کھاتہ کھول دیا۔
میڈم
میڈم توساد میوزیم میں وراٹ کوہلی کا موم کا مجسمہ نصب
نئی دہلی، 6 جون (یو این آئی) مشہور معروف فوربس میگزین نے جس دن ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کو ملک کا سب سے دولت مند کھلاڑی اعلان کیا تھا اسی دن سے دلی کی میڈم توساد میوزیم میں دنیا کے بہترین بلے باز کا موم کا مجسمہ نصب کرنے کی تیاریاں ہونے لگیں۔
کے
کے کے آر نے بنائے 245، آئی پی ایل -11 کا سب سے بڑا اسکور
اندور، 12 مئی (یواین آئی) تیز دھوپ اور گرمی کے درمیان کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم نے ہفتہ کو یہاں حریف ٹیم کنگز الیون پنجاب کے خلاف چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کا سب سے بڑا 245 رن کا اسکور بنایا۔
مجھے
مجھے خود پر اعتماد تھا: سائنا
نئی دہلی، 06 مئی (یو این آئی) دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ سائنا نہوال نے کہا ہے کہ انہیں اپنی سرجری کے بعد واپسی کرنے کا پورا بھروسہ تھا۔
دھونی
دھونی کی فارم ہندستانی کرکٹ کے لئے اچھی علامت: وراٹ
پنے، 06 مئی (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے چنئی سپر کنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ دھونی کی شاندار فارم ہندستانی کرکٹ کے لئے اچھی علامت ہے۔
گوپی
گوپی چند نے منتخب کئے 14 باصلاحیت نوجوان
حیدرآباد، 22 اپریل (یو این آئی ) قومی بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند نے آئی ڈی بی آئی فیڈرل کوئسٹ فار ایکسی لینس ینگ چیمپس پروگرام کے تحت 14 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے اور منتخب کردہ کھلاڑی حیدرآباد واقع گوپی چند اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔
فواد
فواد عالم کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ مشترکہ تھا :سرفراز
لاہور، 22 اپریل (یو این آئی ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے منتخب ٹیم میں فواد عالم کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ مشترکہ تھا اور امید ہے کہ ٹیم دوروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
سرے
سرے کی اسمتھ اور وارنر سے معاہدے میں دلچسپی
لندن ، 22 اپریل (یو این آئی ) برطانوی کاؤنٹی کلب سرے نے بال ٹمپرنگ کی وجہ سے پابندی کے شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر سے معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔
Comments are closed.