ایڈیٹرس گلڈ نے صحافیوں کو ملازمت سے ہٹانے کی مذمت کی

نئی دہلی، : (یو این آئی) ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے صحافیوں پر دباؤ ڈال کر انہیں ملازمت سے ہٹائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سے میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایڈیٹرس گلڈ نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ دو ٹی وی چینلوں کے کچھ صحافیوں کو براہ راست دباؤ ڈال کر یا مالکان کے ذریعے ان پر دباؤ بنا کر ملازمت سے نکالا جانا میڈیا کی آزادی اور آزاد صحافت پر نکیل کسنے اور براہ راست مداخلت کرنے کی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ٹی وی چینلوں کے پروگراموں کے سگنلوں میں خلل ڈالنے کی کوششیں بھی کی گئیں ۔ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہئے کہ کس طرح ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہئے۔
ایڈیٹرس گلڈ نے بنگلہ دیش میں فوٹو جرنلسٹ شهيدل عالم کو رہا کروانے کابھی حکومت سے مطالبہ کیا جو وہاں کے انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون کے تحت گرفتار کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.