بندوق اٹھانے والے نوجوان ملی ٹنٹ نہیں :این سی

جنگجونوجوانوں کی ہلاکت نسل کشی کے مترادف:شمیمہ فردوس

گاندربل: نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ بندوق اٹھانے والے کشمیری نوجوان ملی ٹنٹ نہیں بلکہ وہ معصوم شہری ہیں .پارٹی کی ریاستی خواتین ونگ کی صدر اور ممبر اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس نے الزام عائد کیا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے .

وسظی ضلع گاندر بل میں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کی ریاستی خواتین ونگ کی صدر اور ممبر اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس نے کہا کہ جو کشمیری نوجوان بندوق اٹھا رہے ہیں ،وہ ملی ٹنٹ نہیں .انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی تربیت یافتہ جنگجو نہیں ،اس لئے اُنہیں جنگجو نہیں قرار دیا جاسکتا ہے.

ان کا کہناتھا کہ پہلے سنگبازی کرتے ہوئے ،پھر جنگجوئوں کے صف میں شامل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ،وہ پاکستانی تربیت یافتہ جنگجو نہیں . کیسے کہہ سکتے ہیں وہ ملی ٹنٹ ،یہ مارنے کےلئے ختم کرنے کےلئے ،نسل کشی کرنے کےلئے،یہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،ہم سے چھوٹے چھوٹے بچے جدا کئے گئے .

انہوں نے کہا کہ وہ پتھرچلاتے ہیں ،دودن وہاں جوائن کرتے ہیں،پھر وہاں ان کا انکوائوٹر کرتے ہیں ،پھر کہتے ملی ٹنٹ ہیں ،یہ کون سی ملی ٹنسی ہے.

Comments are closed.