بارہمولہ: رفیع آباد بارہموکہ کے جنگلات میں بدھ کی صبح جنگجوئوں اور فوج کے درمیان گھنے جنگلات میں معرکہ آرائی چھڑنے کی اطلاعات ہیں .
رپورٹس کے مطابق 32 آر آر اور 9 پیرا کمانڈوز نے مشترکہ طور پر رفیع آباد بارہمولہ کے جنگلات میں بدھ کی علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا .
رپورٹس کے مطابق جنگلات میں موجود جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،جس دوران جنگجوئوں نے مشترکہ فوجی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں ایک پیرا کمانڈو اہلکار زخمی ہوا .
رپورٹس کے مطابق وجے ٹاپ کے مقام پر طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ جاری ہے .
Comments are closed.