دہلی:مرکزی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ امسال 69 جنگجو دراندازی کرکے جموں وکشمیرکے حدود میں داخل ہونےمیں کامیاب ہوئے .مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج ائر نے کہا ہے کہ 133 دراندازی کوششیں امسال ہوئیں ،جس دوران 14 دراندازوں کو جاں بحق کردیا گیا .
لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کےجواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج ائر نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوششوں کے بارے میں اعداد وشمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ امسال 69 جنگجو جموں وکشمیر کے حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے.
انہوں نے کہاامسال یکم جنوری سے جون تک 69 جنگجو اُس پار سے اس پار داخل ہونے میں کامیاب ہوئے .ان کا کہناتھا کہ اس عرصے کے دوران کل 133 دراندازی کی کوششیں ہوئیں.
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج ائر نے بتایا کہ جدید اسلحے سے لیس 14 جنگجوئوں کو دراندازی کے دوران لائن آف کنٹرول پر جاں بحق کردیا گیا جبکہ 50 جنگجو واپس اُس پار کشمیر چلے گئے .
ان کا کہناتھا کہ سال 2017 میں 406 دراندازی کے واقعات رونما ہوئے جس دوران 123 جنگجو دراندازی کرنے میں کامیاب ہوئے .
ان کا کہناتھا کہ جموں وکشمیر میں بعض مقامی نوجوان ملی ٹنسی سرگرمیوں کو تعائون کرنے میں ملوث پائے گئے جبکہ ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے .
انہوں نے کہا کہ 2014 سے جولائی 2018 تک سیکورٹی فورسز نے 694 جنگجوئوں کو مختلف معرکہ آرائیوں کے دوران جاں بحق کردیا جبکہ 368 ملی ٹنٹوں یا انکے لئے کام کرنے والے مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا .
ان کا کہناتھا کہ امسال جولائی تک 308 تشدد کے واقعات رونماہوئے جس دوران 90 معرکہ آرائیوں میں 113 جنگجو جاں بحق ہوئے .ان کا کہناتھا کہ اس عرصے کے دوران 49 سیکورٹی فورسز اہلکار بھی ازجان ہوئے .
انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں جولائی تک 191 تشدد کے واقعات رونما ہوئے جس دوران 69 معرکہ آرائیوں میں 112 جنگجو جاں بحق ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران 39 سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہوئے .
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج ائرنے مزید بتایا کہ ماہ رمضان کے سیز فائر کے دوران 73 تشدد کے واقعات کشمیر میں رونما ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ اس کے مقابلے میں محض 34 تشدد کے واقعات رونما ہوئے .
ان کا کہناتھا کہ ماہ رمضان کے سیز فائرکے دوران 23 جنگجو ،8 سیکورٹی فورسز اور 3 عام شہری ہلاک ہوئے .جبکہ گزشتہ ماہ 14 جنگجو ،5 سیکورٹی فورسز اہلکار اور 8 عام شہری ہلاک ہوئے .
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج ائرنے ایک اور سوال کے جواب میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے حکومت واقف ہے اور جموں وکشمیر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں .
Comments are closed.