کپوارہ (کے پی ایس):کمار محلہ غنی پورہ کپوارہ میں اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب اپنی نوعیت کے تیسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے ایک خاتون پر تیز دھار آلہ سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا .
معلوم ہوا ہے کہ کمار محلہ غنی پورہ کپوارہ میں نامعلوم افراد نے 23 سالہ مائسمہ بانو دختر علی محمد کمار پر تیز دھار آلہ سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا .
متاثر خاتون نے بتایا کہ میں اپنے گھر میں بھیٹی ہوئی تھیں ،اچانک کسی نے دروازہ کھٹکٹھایا ،جنہوں نے میرے والد کے بارے میں مجھ سے پوچھا کہ وہ کہاں ،بعد میں انہوں نے ٹھوڑا چائول مانگا .
ان کا کہناتھا کہ میں نے اسٹور سے کچھ چائول لائے اور انکے تھیلے میں ڈالا ،جس دوران انہوں نے مجھ پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے مزید شدید زخمی کردیا .
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک میں میرے رشتہ دار نے میری چیخ پکار سنی اور وہ مجھے بچانے آئے ،لیکن حملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے .
متاثر خاتون کے مطابق حملہ آئوروں نے شلوار قمیض اور ٹوپی پہنی تھی اور وہ کشمیری زبان میں بات کررہے تھے .زخمی خاتون ضلع اسپتال منتقل کیا گیا .
بی ایم او کپوارہ نے فرید شاہین چودھری نے کہا کہ خاتون کو کئی زخم لگے ہیں ،تاہم وہ خطرے سے باہر ہے .پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی.
یاد رہے کہ کاچہامہ کپوارہ میں ایک لڑکے کو اغوا کرکے اسی طرح زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا.(کے پی ایس)
Comments are closed.