چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پولیس اورنکسلیوں کی مڈبھیڑ میں 14 نکلسیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ ابھی بھی پولیس اورنکلسیوں کے درمیان مڈبھیڑ جاری ہے۔ نکلسیوں کے ڈھیرہونے کی تصدیق پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق گولا پلی اورکونٹا تھانہ علاقے کے درمیان تقریباً 100 نکسلی میٹنگ کررہے تھے۔ مخبرکی اطلاع پرسیکورٹی اہلکاروں نے حکمت عملی بناکر نکسلیوں پرحملہ بول دیا۔ مارے گئے 14 لوگوں کی لاش پولیس نے برآمد کرلئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق موقع سے 4 آئی ای ڈی اور 16 ملکی ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں اس سال کی یہ سب سے بڑی کارروائی بتائی جارہی ہے۔ ڈی آرجی، ایس ٹی ایف اور سی آرپی ایف نے مشترکہ کارروائی کرکے اس مڈبھیڑ کو انجام دیا ہے۔
Comments are closed.