ڈوڈہ میں اسکول کے اندر دھماکہ ،متعدد زخمی

ڈوڈہ:(کے پی ایس) : صوبہ جموں کے ڈوڈہ میں ایک اسکول کے اندر پُراسرار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے .

بتایا جاتا ہے کہ ایک سول کے اندر دھماکہ ہوا ،تاہم اس دھماکے کی شدت کم تھی .اس دھماکے میں اسکول پرنسپل سمیت تین افراد زخمی ہوئے ،جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا.

پولیس نے دھماکے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ جموں سے ایف ایس ایل کی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا ،تاکہ دھماکے کی نوعیت کا سراغ لگا یا جاسکے.

Comments are closed.