رام بن میں فوج کی مبینہ فائرنگ ،مویشی تاجر ہلاک ،دوسرا زخمی

صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں اتوار کی صبح فوج کی مبینہ فائرنگ سے ایک مویشی تاجر ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے .خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق کوہلی گول رام بن میں فائرنگ یہ واقعہ رونما .

رپورٹ کے مطابق اس فائرنگ کے واقعہ میں 28 سالہ رفیق گوجر اور 30 سالہ شکیل احمد ساکنان گول شدید زخمی ہوئے .رپورٹس کے مطابق ان پر 58 آرآر کے اہلکاروں نے اتوار کی علی الصبح 4 بجے گولی مار دی .

معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں گو جر کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ احمد شدید زخمی ہوا جسے رام بن اسپتال منتقل کیا گیا .تاہم مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ہفتہ کی شب 11 بجے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں .مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مویشی تاجر ہیں .

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ایس ایس پی رام بن موہن لعل سنگھ نے بتایا کہ 58 آرآر فوجی یونٹ کے خلاف دھرم کنڈ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی .

فوج کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار نے اُس وقت گولی چلائی جب اس نے مشکوک نقل وحرکت دیکھی .انہوں نے واقعہ کی نسبت معلو مات حاصل کی جارہی ہے .

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں آرمڈ سپیشل پائورس ایکٹ (افسپا)نافذ ہے ،جس کے تحت فوج کو یہ حد اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی کو بھی گولی مار سکتی ہے .

Comments are closed.