دفعہ 35 اے معاملہ:مزاحمتی قیادت خانہ نظر بند ،ریل سروس بند ،یاترا معطل

سرینگر(کے پی ایس ) :دفعہ 35 اے کی مجوزہ منسوخی کوششوں کے خلاف ریاست بھر میں دو روزہ احتجاجی ہڑتال شروع ہونے کے بیچ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو اپنی رہائش گاہوں پر نظر بند رلھا گیا .

محمد یاسن ملک ہفتہ کو ہی گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہوگئے جبکہ اُنکی رہائش گاہ پرگشتہ شب چھاپہ ڈالا گیا تھا .ادھر ہڑتال کے پیش نظر وادی بھر میں ریل خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیر شاہراہ پر یاتریوں کی گاڑیوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام احتیاطی طور پر اٹھائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ’آج (اتوار کے روز) کسی بھی یاترا گاڑی کو جموں بیس کیمپ (یاتری نواسن) سے کشمیر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی‘۔(بشکریہ یو این آئی )

Comments are closed.