جموں :ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ

مشکوک شخص نے گیٹ توڑ کر گھر کے اندر جانے کی کوشش ،کارروائی میں ہلاک

جموں :ممبر پارلیمنٹ وسابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جموں رہائش گاہ پر ا´س وقت سیکورٹی فورسز کو فائرنگ کرنے پڑی جب ایک شخص نے مرکزی گیٹ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش ،جس دوران فورسز کی فائرنگ سے مذکورہ مشکوک شخص ہلاک ہو گیا ،جسکی شناخت کی جارہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح ایک شخص جوکہ کار میں سوار تھا ،نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ واقع بٹھنڈی جموں کے اندر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم شخص نے سیکورٹی بیریکیٹ توڑ کر مکان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ،تاہم ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش پر تعینات پر فورسز اہلکاروں نے فائرنگ کی ،جس میں مذکورہ مشکوک شخص ہلاک ہوگیا ۔اس واقعہ میں آن ڈیوٹی ایک افسر بھی زخمی ہوا ۔

سابق وزیر اعلیٰ اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے فر زند عمر عبداللہ نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا ’یں اس واقعہ سے باخبر ہوں کہ جو میرے والد کی بھٹنڈی جموں کی رہائش ،جس میں میں بھی رہتا ہوں،پر پیش آیا ہے۔اس وقت تفصیلات واضح نہیں ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک درانداز سامنے کے دروازے سے داخلہ لیکرمکان کی اوپری بالا دری تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے’.

Comments are closed.