دفعہ35اے کے تحفظ کےلئے مرکز اپنا رول ادا کرے:عبدالغنی وکیل

سرینگر::جموں وکشمیر بچائو تحریک کے صدر اور سابق وزیر عبدالغنی وکیل نے مرکزی سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ بغیر کی دیری کے دفعہ 370اور 35Aکو تحفظ کے لئے اپنا اہم رول ادا کرے ورنہ ریاست میں ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جو قابو سے باہر بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ 35Aکو ختم کرنے کی منصوبہ بند کوشش ہورہی ہے جو کسی بھی صورت میں ملک کے مفاد میں نہیں ہوگی بلکہ ریاست جموں وکشمیر کا ملک کے ساتھ رشتہ خطرے میں پڑ سکتا ہے اور عوام قومی دھارے اتنے دور ہو سکتے ہیں کہ واپس آنا نا ممکن بن سکتا ہے ۔

عبدالغنی وکیل آج تلسی باغ سرینگر میں ایک بڑی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔عبدالغنی وکیل نے نیشنل کانفرنس ،پی۔ڈی۔پی اور کانگریس پر آرٹیکل 307کو کھوکھلا کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مختلف موقعوں پر ان جماعتوں نے مرکز کی کوشنودی حاصل کرنے کے لئے مرکزی قوانین جموں وکشمیر میں لاگو کئے ہیں اب صرف 35A ہی بچ گیا ہے ۔اگر یہ بھی ختم ہوا تو ریاست کو ملک سے علحیدہ ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

انہوں نے عوام کو اس بات سے خبردار رہنے کی تلقین کی گئی کہ کہیں مرکزی سرکار سپریم کورٹ کے آڑ میں آسام کے طرز پر دفعہ 370 اور 35A کو ختم کرنے کی کوشش کرے۔کیونکہ مرکزی سرکار سپریم کورٹ کے آڑ میں آسام میں تقریباً 40لاکھ شہریوں کی شہریت ختم کر رہی ہےجو انسانیت سوز ہے انہوں نے تمام سیاسی سماجی اور تجارتی لیڈران سے اپیل کی گئی کہ وہ ایک ہو کر ان طاقتوں کے خلاف صف آراءہو جائیں جو ریاست کی خصوصی پوزیشن کو کسی صورت مقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور ساتھ ہی مرکزی اور ریاستی سرکار سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائیں جسے دفعہ 370اور35Aکا تحفظ یقینی بن سکے اور عوام میں دفعہ 370کو ختم کرنے کے خدشات دور ہو سکیں۔
عبدالغنی وکیل نے مرکزی سرکار پر زور دیا کہ وہ حریت کانفرنس کے ساتھ بات چیت کے لئے عملی پہل کریں۔بیانات سے کچھ نہیں ہوگا جب تک نہ مرکزی سرکار حریت کانفرنس کو باضابطہ بات چیت دعوت ارسال کرے۔

انہوں نے ریاست میں موجودہ صورتحال کی ذمہ داری عبداللہ اور مفتی خاندانوں پر ڈالدی اور کہا کہ ان دونوں خاندانوں نے مسئلوں کو حل کرنے کے بجائے ہمیشہ اقتدار کو ترجیح دی ہے اور کشمیر مسئلے کو لٹکانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔وقت کی ضرورت ہے کہ ریاست ان دونوں خاندانوں سے آزادی حاصل کرے تب تمام مسئلے حل ہونگے۔

پریس کانفرنس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری سابق ایم۔ایل۔سی سعید رفیق شاہ ۔ ترجمان اعلیٰ حکیم پرویز سیکرٹری سعید گوہر ایڈوکیٹ اور یوتھ لیڈر رضوان الٰہی نے بھیموجود تھے۔

Comments are closed.