سرینگر:: ریاست جموں و کشمیر کے آئین اور دستورمیں خصوصی پوزیشن ختم کرنے کے منصوبے کوعملائے جانے کی سرگرمیوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے جموں و کشمیر سیول سوسایٹی کو ارڈی نیشن کمیٹی کے ممبران مظفر شاہ، ایڈوکیٹ میر جاوید،سردار جگہموہن ایڈوکیٹ یاسمین، نائب مفتی اعظم ناصر الاسلام 6 اگست 2018ئ کو سپریم کورٹ میں 35-Aکے مقدمہ کی شنوائی کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر وکیل مسٹرسہیل ملک کے ہمراہ موجود رہیں گے۔
سیول ساسیٹی کوارڈی نیشن کمیٹی نے ریاست کے سبھی سرکاری ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ 6اگست کو ریاستی عوام کی خاطر ایک دن کے لئے پر سکون اور پرامن احتجاجی چھٹی کرکے اس جنگ میں اپنا حصہ ادا کریں ۔
عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نئی دہلی روانہ ہوئے جہاں وہ سپریم کورٹ کے اپنے وکیل کے ساتھ 6اگست کی تاریخ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ) عوامی نیشنل کانفرنس ) کی دفعہ 35-Aکے دفاع سے متعلق فریق بننے کی عرضداشت سپریم کورٹ نے تسلیم کر لی ہے۔ دہلی کے لئے روانگی سے قبل مظفر شاہ نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے کوئی بری خبر سننے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ ہر سیاسی مکتب فکر کے قائدین تجارتی اور سماجی رہنما اور ہر ایک شہری متحد ہو کر ہی دفعہ 35-A کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ اور خدا نخواستہ عدالت عظمیٰ (سپریم کورٹ) سے توقع کے بر عکس فیصلہ کے ردعمل میں لاکھوں لوگ اپنے آپکو جیلوں میں پائیں گے جن میں راقم مظفر شاہ بھی شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 35-A جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے لئے امتحان کا پرچہ ہے اور ہمارے ضمیر کی شناخت کا بھی ایک امتحان کا پرچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 35-Aکے دفاع کے بارے میں نامزد سیول سوسایٹی کو ارڑی نیشن کمیٹی کی دعوتی جدوجہد اس وقت سے جاری ہے جب 35-A ختم کرنے کے ہدف کے پیش نظر ممبر اسمبلی انجینئر رشید کے زیر اہتمام سیول سوسائٹی نے دفعہ 35-A کے تحفظ کے بارے میں سیول سوسائٹی کوارڑی نیشن کمیٹی کے لئے پانچ ممبران نامز کئے جن میں میرا نام بھی شامل کیا گیا۔ اسی وقت سے ہم نے زور دار مہم شروع کی کئی لیڈروں سے بھی ملے اور سپریم کورٹ میں 35-A کے بچاو¿ کے لئے داخل کی گئی عذر داری بھی اسی مہم کی ایک کڑی ہے۔
Comments are closed.