کپوارہ :(کے پی ایس ):خمریال کپوارہ میں کل انکاونڑ کے دوران جاں بحق ہوئے دو جنگجوئوں میں سے ایک جنگجو کو جمعہ کے روز سپرد خاک کیا گیا .مہلوک جنگجو نوجوان کی نمازجنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی .
معلوم ہوا ہے کہ شاٹھ مقام لولاب سے تعلق رکھنے والے جنگجو نوجوان جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ ادا کیا گیا.کلاروس سے تعلق رکھنے والے جنگجو نوجوان کو دوران شب ہی سپرد خاک کیا گیا .
جلوس جنازہ میں لوگوں نے آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے بلند کئے ادھر لولاب کے جانے والے راستے کو سیل کیا گیا ۔اور علاقے میں جانے کی اجزت نہیں دی جاتی ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور لولاب میں ہر گاوں میں احتجاج جاری ہے .
Comments are closed.