کپوارہ (کے پی ایس) :سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک خونین معرکہ آرائی میں دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوئے ۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خمریال علاقے میں فوج وفورسز نے مشترکہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لایا۔
اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق خمریال لولاب کپوارہ میں فوج وفورسز نے مشترکہ طور پر جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لایا ۔ذرائع نے بتایا کہ جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،جس دوران یہاں موجود جنگجوﺅں نے تلاشی کارروائی پر مامور فورسز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔
ذرائع نے بتایا کہ جوابی کارروائی کے دوران دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوئے ۔یہاں یہ آپریشن فوج وفورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر عمل میں لایا ۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہ کہ معرکہ آرائی میں جاں بحق جنگجو ﺅں کی نعشیں برآمد کی گئیں جبکہ اُنکی تحویل سے دو رائفلیں بھی برآمد کی گئیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہاں جنگجوﺅں نے پولیس اہلکار سے رائفل چھینی تھی ۔ہتھیار چھینے کی ذمہ داری حزب المجاہدین نے لی تھی ۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلحہ چھینے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ (کے پی ایس)
Comments are closed.