سرینگر :پی ڈی پی صدر وسابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو مذہبی راہنما میاں بشیر کی عیادت کی .معلوم ہوا ہے کہ محبوبہ مفتی اپنی والدہ کے ہمراہ بابا نگری کنگن پہنچی ،جہاں انہوں نے مذہبی راہنما کی عیادت کی .
یاد رہے کہ میاں بشیر کی گزشتہ ہفتہ طبیعت ناساز ہوئی تھی ،جسکے بعد اُنہیں اسپتال میں داخل کیا تھا ،وہ کئی ہفتوں سے بیمار ہیں .
میاں بشیر ایک معروف گوجر لیڈر اور ممبر اسمبلی میاں الطاف کے والد ہیں ،جو کنگن سے نیشنل کانفرنس کی نمائندگی کرتے ہیں .
Comments are closed.