جموں وکشمیر میں داعش کا وجود صرف جھنڈے لہرانے تک محدود :حکومت ہند

نئی دہلی ::حکومت ہند نے واضح کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ،تاہم کشمیر میں اس شدت پسند تنظیم سے منسوب جھنڈا لہرانے کے کیس ہیں .

مرکزی وزیر ہنس راج گنگا رام ائر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں آئی ایس کے جے کا کوئی جنگجو موجود نہیں جبکہ یہاں کئی عسکری تنظیمیں آئی ایس آئی ایس نظر یہ سے متاثر ہیں .

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عالمی شدت پسند تنظیم اور پاکستان کے جھنڈے لہرانے تک ہی آئی یس آئی ایس کی موجودگی ہے .انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی ایس اور پاکستانی جھنڈے لہرانے والوں کے خلاف قانون کے تحت مناسب کارروائی کی گئی .ان کا کہناتھا کہ اس حوالے سے کشمیر میں 2015میں 8کیس،2016میں 31کیساور 2017میں 5کیس درج کئے گئے .

مرکزی وزیر نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ جموں وکشمیر میں داعش کا وجود صرف جھنڈے لہرانے تک محدود ہے .ان کا کہناتھا کہ بعض شر پسند عناصر کی جانب سے داعش اور پاکستانی جھنڈے لہرائے جارہے ہیں .

ان کا کہناتھا چار آئی ایس جےکے عسکریت پسندوں کو اننت ناگ میں ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کردیا گیا .انہوں نے وہ آئی ایس آئی ایس کے نظر یہ سے متاثر تھے .انہوں نےکہا کہ اس وقت آئی ایس جے کے کا کوئی بھی جنگجو جموں وکشمیر میں سرگرم نہیں ہے.

Comments are closed.