سری نگر، 30جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار بس کاروان امن پیر کی صبح یہاں سے لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف جانے کے لئے روانہ ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ بس سری نگر کے بمنہ سے صبح7بجکر 20منٹ پر کمان پوسٹ کے لئے روانہ ہوئی ۔ بس میں سوار مسافروں کی تعداد کے بارے میں دوپہر بعد اطلاع مل سکے گی۔
Comments are closed.