سنیل گواسکر نے 2012 میں ہی کردی تھی عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی پیشین گوئی

پاکستان میں 25 جولائی کو ہوئے عام انتخابات میں کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی پارٹی کی دھوم رہی اور وہ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ عمران خان کا وزیر اعظم بننا تقریبا طے ہے ۔ مگر آپ کو یہ بات جان کر کافی حیرانی ہوگی کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی پیشین گوئی ان کے ہندوستانی دوست کرکٹر سنیل گواسکر نے کافی دنوں پہلے ہی کردی تھی ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، جس میں سنیل گواسکر عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل یہ ویڈیو سال 2012 میں کھیلے گئے ایشیا کپ کا ہے ۔ سنیل گواسکر اور پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ اس سیریز میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہورہے ایک میچ کی کمنٹری کررہے تھے ۔ کمنٹری کے دوران رمیز نے کسی بات پر عمران خان کا مذاق اڑایا تو اس کے جواب میں گواسکر نے کہا کہ رمیز ہوشیا رہوجاو ، جن کا تم مذاق اڑا رہے ہو وہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بن سکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے 56 گھنٹے یعنی تقریبا دو دن بعد ہفتہ کو عبوری نتائج کا اعلان کیا، جن میں کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سب سے زیادہ 115 سیٹیں ملی ہیں۔ علاوہ ازیں سابق صدر نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کو 64 اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو 43 سیٹیں ملی ہیں

Comments are closed.