انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ، تین افراد کی موت

جکارتہ 29 جولائی : انڈونیشیا کے لومبوك جزیرے میں اتوار کو آئے زلزلہ کی وجہ سے تین افراد کی موت ہو گئی اورشدید جھٹکوں سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔
امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس ) کے مطابق ریکٹرا سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی۔
لومبوك جزیرے کے سینگ گی گی کے قریب پناك هوٹل میں رہ رہے ایک شخص نے بتایا’’زلزلہ کے جھٹکے اتنے تیز تھے کہ اچانک ہماری نیند کھل گئی اور ہم اپنے بستر سے کود پڑے. ہوٹل کے سوئمنگ پول میں 20 سے 30 سیکنڈ تک پانی کی اونچی اونچی لہریں اٹھتے ہوئے دیکھ کرہم حیران رہ گئے‘‘۔
انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر اور ریلیف ایجنسی کے ترجمان ’استوپو پوروو نگروهو‘ نے بتایا کہ زلزلہ کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے. مسٹر نگروهو نے ٹوئٹر پر نقصان پہنچنے والےگھروں کی تصاویر بھی پوسٹ کی۔
مسٹر نگروهو نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے مقبول ٹریکنگ سائٹ ماؤنٹ رنجاني میں بھی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ زلزلے کا مرکز لومبوك جزیرے کے اہم شہر متارام سے 49.5 کلومیٹر دور شمال مشرق میں رہا.
رائٹر

Comments are closed.