خراب فارم کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم سے روہت شرما کی چھٹی کے بعد اب شیکھر دھون پر سب کی نظریں مرکوز ہیں ۔ دھون ایسیکس کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ میں دونوں ہی اننگز میں سستے پر آوٹ ہوگئے ، لیکن اس کے باوجود دھون میدان پر بے فکر ہوکر نظر آئے ۔
شیکھر دھون نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک فوٹو پوسٹ کی ، جس میں وہ کپتان وراٹ کوہلی اور چتیشور پجارا کے درمیان کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے مزاقیہ انداز میں ایک ون لائنر بھی ڈالا : "کیسے نہ ہو گزارا ، جب ساتھ ہوں کوہلی اور پجارا "۔
شیکھر دھون نے کوہلی اور پجارا کو لے کر کیا ایسا ٹویٹ ، سوشل میڈیا پر ہوگئے جم کر ٹرول
شیکھر دھون کے اس ٹویٹ کے بعد لوگ اب ان پر جم کر طنز کس رہے ہیں اور کئی مزاحیہ ٹویٹ بھی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ دھون نے 2013 میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا ، جہاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 187 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی تھی ۔حالانکہ اس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پرفارمنس کو لے کر پریشان ہی رہے ۔ انہوں نے افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی ، لیکن ماہرین کی مانیں تو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاید ہی ان کو آخری گیارہ میں جگہ مل پائے ۔ News18 Urdu
Comments are closed.