نئی دہلی، 27 جولائی :کانگریس صدر راہل گاندھی نے سونم وانگ چک اور بھارت وٹوانی کو رومن میگسیسے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ٹوئیٹ کیا’’ دو ہندستانی ڈاکٹر بھارت وٹوانی کو سڑک پر بھیک مانگنے والے ذہنی طور پر بیمار لوگوں کا علاج کرنے اور سونم وانگچک کو لداخی مہم کے لئے 2018 کا میگسیسے ایوارڈ دیا گیا ہے۔ میں ان کی کامیابی کے لئے دونوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور انہیں سلام کرتا ہوں‘‘۔
وانگچک کو قدرتی، ثقافتی اور تعلیم کے ذریعےکمیونٹی ترقی کے لئے کام کرنے کے لئے اس ایوارڈ سے نوازاگیا ہے اور ڈاکٹرواٹوانی کو سڑکوں پر بھیک مانگنے والےہزاروں دماغی مریضوں کا علاج کرکے انہیں اہل کنبہ سے ملانے کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
سونم وانگچک برفیلے ریگستان میں بچوں کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے کام کررہی ہیں اس ناقابل رسائی علاقے میں سونم اور ان کے ساتھیوں نے 1988 سے ایک مہم چلارکھی ہے جسے اسٹوڈینٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ یعنی سیکمال کہا جاتا ہے ۔
یو این آئی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.