داچھی گام ہارون میں بادل پھٹنے سے طغیانی ،2افراد لاپتہ
شوپیان اور تیل بل میں سیلابی صورتحال ، لوگوں میں تشویش کی لہر ، گھبرانے کی ضرورت نہیں
سرینگر/24جولائی: داچھی گام ہارون سرینگرمیں بادل پھٹنے سے داچھی گام ، تیل بل اور شوپیان میں زبردست طغیانی آئی جس دوران دو مقامی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے اس دوران سیلابی صورتحال کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے ۔ اس دوران انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائے نہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہارون داچھی گام کی پہاڑیوں میں گذشتہ شب زور دار دھماکے ساتھ بادل پھٹ گیا جس کے نتیجے میں داچھی گام کے نالہ میں تغیانی آئی اور ایک پانی کے ریلے کی شکل اختیار کرگیا جس نے آس پاس کے درختوں اور دیگر چیزوں کو اپنے ساتھ بہالیا۔اس ضمن میں محکمہ ڈیزاسٹر کے ڈائریکٹر عامر علی نے کہا کہ داچھی گام ہارون میں رات کے دو بجے سے صبح 7بجے تک زبردست بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں علاقے کے نالے میں طغیانی پیدا ہوئی اور پانی کے تیز بہاؤ نے آس پاس کے درختوں ، مٹی کے ڈھیروں اور بھاری برکم پتھروں کو اپنے ساتھ بہالیا جس دوران دو اشخاص لاپتہ ہوئے ۔ پانی کا ریلا آخر میں تیل بل حضرت بل سرینگر کے نالہ سے گزرا جس کی وجہ سے تیل بل میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید تشویش لاحق ہوئی جبکہ بے چینی اور افراتفری کے عالم میں لوگوں نے گھروں سے سامان نکالنا بھی شروع کیا ۔ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ عامر علی نے کہا کہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھبرائیں نے اور اپنے گھروں کو چھوڑ کر نہ جائیں کیوں کہ مذکورہ علاقے میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ لاپتہ ہونے والے افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے پولیس ، فلڈ کنٹرول اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے مشترکہ ٹیم نے کارروائی شروع کی ہے ۔ ادھر شوپیان کے سدھو علاقے میں بھی بادل پھٹنے کے واقعات سے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے ۔
Comments are closed.